The news is by your side.

Advertisement

مستقبل کے ستاروں کی تیاری، کوچ اعجاز احمد کتنے مطمئن؟

ہیڈ کوچ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اعجاز احمد نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھرپور ‏محنت کررہے ہیں کوشش ہے کہ مستقبل کے ستاروں کو بھرپور ٹریننگ کروائی جائے۔

کیمپ کے حوالے سے اعجاز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ میں روزانہ دن کا آغاز صبح ‏ساڑھے چھ بجے ایک ٹریننگ سیشن سے کیا جاتا یے یہ کھلاڑی آرام کے دن بھی شوق سے پریکٹس ‏کرتے ہیں کوشش ہے کہ مستقبل کے ستاروں کو بھرپور ٹریننگ کروائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لئے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا انتخاب بھی انہی کھلاڑیوں میں سے ‏کیا جائے گا ان کھلاڑیوں نے سندھ کی فرسٹ اور سیکنڈ الیون ٹیمز کے خلاف متاثر کن کارکردگی ‏کا مظاہرہ کیا ہم نے پہلے سات میں سے پانچ میچز جیتے ہیں۔

اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ نوجوان کرکٹر محمد حارث کا نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم میں ‏انتخاب انڈر 19 کے دیگر کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزاء عمل ہے محمد حارث، حیدر علی، محمد ‏وسیم اور روحیل نذیر گزشتہ سال انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد پاکستان سینئر اور شاہینز ‏ٹیم کا حصہ بنے محمد حارث کی صلاحیتوں نے مجھے بہت متاثر کیا تھا۔

ہیڈکوچ نے کہا کہ نوجوان کرکٹر اور قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے لیے نیوزی لینڈ سیریز کیلئے ‏نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں