بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو وطن واپس بھیجنے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کی وطن واپسی کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ ملک میں امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے کسی فرد یا گروہ کی تشدد پسندانہ سرگرمیوں کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک ایران سرحدپر 3مزید بارڈر کراسنگ کھولنے کیلئے ایکشن پلان جلد مکمل کیا جائے پولیس ، سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے دائرہ کار کا واضح تعین ضروری ہے سول آرمڈفورسزکی بہتری کیلئے جدید تربیت ،وسائل فراہم کریں گے جب کہ کاروبار،سرمایہ کاری کیلئےویزا درخواست گزاروں کو ہرممکن سہولت دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر داخلہ نے غیرملکیوں کی سکیورٹی کے ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت بھی کی۔

وزیر داخلہ کی ہدایت پرنیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے آئندہ ہفتے اجلاس طلب کر لیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں