تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

غلاف کعبہ ’’کسوہ‘‘ کی تیاری کے مراحل

غلاف کعبہ کو ’’کسوہ‘‘ کہا جاتا ہے جو ہر سال کے موقع پر تبدیل کیا جاتا ہے جس کی تیاری میں ریشم اور روئی استعمال کی جاتی ہے اور سونے کے پانی سے اس پر آیات قرآنی کندہ کی جا تی ہیں۔

اس سال یہ غلاف بہ روز بدھ نو ذوالحجہ کو تبدیل کیا جائے گا جب کہ پرانے غلاف کے ٹکڑوں کو بہ طور تبرک تحفتاً ہدیہ کیا جاتا ہے اور دوسرے ممالک کی اہم شخصیات کو بہ طور تحفہ بھی دیا جاتا ہے۔

ہر سال تیار ہونے والا غلاف کعبہ مکہ کی قوم الجود کے علاقے میں قائم فیکٹری میں درجنوں کاریگروں کی محنت، مہارت اور عقیدت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور الجود قوم اس سعادت پر نازاں ہے۔

غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے 30 سال قبل شاہ سلمان کے حکم پر نئی اور جدید مشینیں لگائی گئی ہیں جس سے غلاف کعبہ میں مزید نفاست اور خوبصورتی کا اضافہ ہوا ہے۔

غلاف کعبہ سیاہ رنگ کے کپڑے سے تیار کیا جاتا ہے جس میں اٹلی سے درآمد شدہ 670 کلو ریشم استعمال کیا جاتا ہے جب کہ سونے اور چاندی کی تاریں جرمنی سے منگوائی جاتی ہیں۔

غلاف کعبہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 40 فٹ تک ہوتی ہے جب کہ اس تیاری پر ایک محتاط تخمینے کے مطابق 60 لاکھ ڈالر تک کی لاگت آتی ہے۔

تمام سال اس اہم اور روحانی منظر کے لیے بے چین رہنے والے کروڑوں مسلمان تبدیلی غلاف کعبہ کا منظر براہ راست ٹی وی اسکرین پر دیکھتے ہیں یہ مناظر دنیا بھر میں براہ راست دکھائے جاتے ہیں جو توحید کے پروانوں کے دلوں کی تسکین اور آنکھوں کی ٹھنڈک کا باعث بنتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -