site
stats
پاکستان

صدر آزاد کشمیر کی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات

روالپنڈی: صدرآزادکشمیرمسعودخان نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خصوصی تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جنرل زبیر محمود حیات اور صدر آزاد کشمیر کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی جس میں خطے کی صورتحال پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر آزاد کشمیر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس کا عہدہ سنبھالنے پر جنرل ربیر محمود حیات کو مبارک باد پیش کی اور  ہر قسم کے تعاون کی یقین دہائی کروائی، اس ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خصوصی بات چیت کی گئی۔


پڑھیں: ’’ طلباء مسئلہ کشمیر کو سوشل میڈیا پر اجاگر کریں، صدر آزاد کشمیر ‘‘


دونوں شخصیات نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ہونے والے مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور اس کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے اپنا تعاون جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔

خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں برہان مظفر وانی کی زیرحراست شہادت کے بعد سے وادی میں حالات کشیدہ اور بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کو مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے اب تک سینکڑوں حریت پسند کشمیری شہید ہوچکے ہیں جبکہ پیلٹ گن کے چہرے لگنے سے متعدد کشمیریوں کی بینائی بھی متاثر ہوئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top