کراچی : لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر صدرآل سٹی تاجراتحاد کو گرفتار کرلیا گیا، آل سٹی تاجراتحاد نے کل سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد آئرن مارکیٹ کی دکانیں کھل گئی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر صدرآل سٹی تاجراتحاد کو گرفتار کرلیا گیا ، پولیس نے حماد پونا والا،جاوید قریشی سمیت 4تاجروں کو گرفتار کیا۔
پولیس نے آئرن مارکیٹ میں تاجروں کی دکانیں زبردستی دکانیں بند کرادیں جبکہ تاجروں نےپولیس پر تشدد کاالزام لگایا۔
دوسری جانب گورنرسندھ عمران اسماعیل نے تاجر رہنماؤں کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ مشتاق مہرسےٹیلیفونک رابطہ کیا اور کہا کہ گرفتارتارجروں کو رہاکرکے ایس اوپیز فوری طے کی جائیں۔
یاد رہے کراچی میں آل سٹی تاجر اتحاد نے کل سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ صدرآل سٹی تاجراتحاد آج اپنا دفتر احتیاطی تدابیر کیساتھ کھول کر ڈیمو دیں گے۔
حماد پونا والا کا کہنا تھا کہ کل آل سٹی تاجر اتحاد رجسٹرڈ سے منسلک مارکیٹیں کھولی جائیں گی، بعد ازاں آئرن مارکیٹ کےتاجروں نےمارکیٹ کھول دی تھی اور دکانداروں نے تالےکھول کر کام کا آغازکردیا تھا۔
یاد رہے تاجرتنظیموں کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا، جس میں مارکیٹیں کھولنےکااعلان بھی کیاجاسکتاہے، صدر سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ کا کہنا تھا کہ حکومت نےمارکیٹیں کھولنےسےروکاتو لائحہ عمل طےکریں گے۔