تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

‘ صوبوں میں اعتماد فروغ دے کر کالا باغ ڈیم کا مسئلہ حل کرنا ہوگا’

صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پانی ذخیرہ کرنے کیلیے ڈیم وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے، صوبوں میں اعتماد فروغ دے کر کالا باغ ڈیم کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت نے دورہ پشاور کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بہترین اقدامات کرنے سے سیلاب سے نقصانات کم ہوئے، پاک فوج نے سیلاب میں بہترین کردار ادا کیا، حکومت اور مخیر حضرات بھی اس صورتحال میں اچھا کام کر رہے ہیں۔

صدر علوی کا کہنا تھا کہ پانی ذخیرہ کرنے کیلیے ڈیم وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے، لیکن کالا باغ ڈیم کا مسئلہ اعتماد سازی میں فقدان کی وجہ سے حل نہیں ہو رہا، اس اہم مسئلے کے حل کے لیے صوبوں میں اعتماد سازی کو فروغ دینا ہوگا۔

انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات الیکشن کے پوائنٹ پر رکے ہوئے ہیں، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہوں عمران خان اور وزیراعظم دونوں کے ساتھ رابطے میں ہوں۔

صدر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ ملکی مفاد میں بہتر ہے اس سے معاشی بحران میں کمی آئیگی اور دیگر ممالک کا بھی پاکستان پر اعتماد بڑھے گا۔

Comments

- Advertisement -