تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

صدر مملکت کی ارشد شریف کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ کا شفاف تحقیقات کا مطالبہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اہلیہ کے ساتھ اسلام آباد میں شہید ارشد شریف کی رہائشگاہ پہنچے اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےمرحوم صحافی ارشد شریف کی مغفرت اور سوگواروں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

عارف علوی سے ارشد شریف کی والدہ، اہلیہ اور بیٹی نے تمام واقعات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

صدر مملکت نے یقین دہانی کروائی کہ تمام معاملات کی شفاف تحقیقات ہوں گی یقین ہے کہ جوڈیشل کمیشن ہر زاویے سے تحقیقات کرے گا۔

واضح رہےکہ ارشد شریف کو اتوار کی رات نیروبی مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے سر پر گولی مار کر ہلاک کیا تھا، پولیس نے ارشد شریف کی ہلاکت کوشناختی غلطی کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ کینیا کے مقامی میڈیا نے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر سوالات اٹھادیے۔

مقامی میڈیا نے سوال اٹھایا کہ کیا کینیا پولیس نے ارشد شریف کی گاڑی روکنے کی کوشش کی؟کیا کار سواروں نے حکم ماننے سے انکارکیا؟ اگرکارسواروں نے پولیس پرفائرنگ نہیں کی تو پولیس نے نشانہ کیوں بنایا؟

وزیراعظم کا ارشد شریف کیساتھ پیش آئے واقعے پر حقائق قوم کے سامنے لانے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کیساتھ پیش آنیوالے واقعے کی جوڈیشل کمیشن سے شفاف تحقیقات کرانےکافیصلہ کیا ہے ، جوڈیشل کمیشن کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کو درخواست دیں گے کابینہ سےبھی توثیق کرائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ واقعہ ہم سب کیلئے انتہائی قابل افسوس ہے اس کی شفاف تحقیقات ہوں گی اور ارشد شریف کیساتھ پیش واقعے پر حقائق قوم کے سامنے لائیں گے۔

 

 

 

Comments

- Advertisement -