تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

خاتون کو ہراساں‌ کرنے والے بینک مینیجر کی رحم کی اپیل پر صدر مملکت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینک میں خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کی سروس بحالی کی اپیل مسترد کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق ہراسیت میں ملوث بینک مینیجر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر صدر پاکستان سے سروس بحالی کی درخواست کی تھی۔

متاثرہ خاتون نے بینک انتظامیہ کو مینیجر نعیم اقبال کی جانب سے ہراساں کرنے اور دوران ڈیوٹی غیر اخلاقی حرکات سے آگاہ کیا تھا، جس کے بعد بینک نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔

تحقیقاتی کمیٹی نے بینک میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کے بعد نعیم کو ثبوت دکھائے اور جرم سے متعلق پوچھا تو اُس نے اعتراف کیا تھا۔

مزید پڑھیں: خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات روکنا صرف حکومت کا کام نہیں، صدر مملکت

بینک منیجر پر عائد ہراسانی الزام سچ ثابت ہونے پر  اُسے نوکری سے فوری طور پر برطرف کر کے تمام بینکس کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ دوبارہ اسے ملازمت کا موقع فراہم نہ کریں۔

واضح رہے کہ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد متعلقہ حکام نے نوٹس لے کر مقام کا سراغ لگایا اور پھر پولیس نے بینک مینیجر کو گرفتار کیا تھا۔ تفتیشی افسر نے متاثرہ لڑکی کا بیان بھی قلم بند کیا تھا، جسے چالان کا حصہ بنایا گیا ہے البتہ اُس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

Comments

- Advertisement -