ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

فلسطینیوں کےحقوق کیلئےآواز بلند کرتے رہیں گے،صدر مملکت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر مملکت نے آزاد فلسطین کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان1967سے قبل کی سرحد،القدس شریف بطور فلسطینی دارالحکومت کاحامی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی نے فلسطین کےصدر محمودعباس کےنام خط لکھا ہے، خط میں صدرمملکت کا فلسطینی صدر اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور قابض اسرائیلی فوج کےمسجد اقصیٰ پرحملوں پر اظہار تشویش کیا۔

خط میں صدر نے لکھا کہ پاکستان فلسطینیوں پر اسرائیلی تشددکی زور مذمت کرتا ہے، اسرائیلی اقدامات انسانی حقوق اور انسانی اقدارکےخلاف ہیں، فلسطینیوں کےقتل پر پاکستانی بہن بھائی آپکےدکھ میں برابر کےشریک ہیں اور ہم ہر فورم پر فلسطینیوں کےحقوق کیلئےآوازبلندکرتے رہیں گے۔

- Advertisement -

صدرمملکت نے اپنے ہم منصب کو لکھے خط میں کہا کہ پاکستان1967 سے قبل کی سرحد،القدس شریف بطور فلسطینی دارالحکومت کاحامی ہے، اس اہم ترین مسئلے پر عالمی برادری کو متحرک کرنےکیلئےکوششیں جاری رکھیں گےاور پاکستان مسئلہ فلسطین کےحل کیلئے غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  مسئلہ فلسطین کےفوری حل کیلئےکوششیں شروع کرنے پر اتفاق

اس سے قبل گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں کےدرمیان فلسطین کی تازہ صورتحال تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کو انسانیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ کےاندر اورباہر فلسطینوں پر ظلم قابل افسوس ہے، اسرائیلی ظلم وبربریت کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں پرظلم کرکےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں