جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

ہر شہری کو تعلیم یافتہ بنایا جائے گا، صدر مملکت اور وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہم تعلیم کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور ہر شہری کو تعلیم یافتہ بنانے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج دنیا بھر میں خواندگی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغامات جاری کیے ہیں جس میں تعلیم کے ایجنڈے کو آگے بڑھنے اور ہر شہری کو تعلیم یافتہ بنانے کے عہد کی تجدید کا عزم کیا گیا ہے۔

صدر آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ کا عہد قوموں کا مقدر بدلنے میں تعلیم اور خواندگی کا اہم کردار ہے اور یہ ہماری قوم کے مستقبل کی بنیاد ہے۔ آئین پاکستان کے مطابق تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور آج ہم ہر شہری کو تعلیم فراہم کرنے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔

- Advertisement -

آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان نے ناخواندگی کے مسئلے کے پیش نظر قومی تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کیا۔ تعلیمی ایمرجنسی کا مقصد اسکول نہ جانے والے بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنا ہے۔ ہر خواندہ شہری سے اپیل ہے کہ وہ کم از کم ایک ناخواندہ شخص کو تعلیم دے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواندگی میں اضافے کیلیے بے نظیر تعلیمی وظائف دیے جا رہے ہیں اور 97 لاکھ بچے اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔

خواندگی محض پڑھنے لکھنے کی صلاحیت نہیں ہے بلکہ یہ با اختیار بنانے، اقتصادی مواقع اور معاشرے میں فعال شرکت کا ایک گیٹ وے ہے۔ تعلیم ہمارے معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور آج ہم تعلیم کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ہم ایک زیادہ با خبر اور پائیدار قوم کے لیے کوشاں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ تیزی سے ابھرتی ہوئی دنیا میں ٹیکنالوجی کے مطابق خواندگی اور مہارتوں کی ترقی ناگزیر ہے۔ حکومت ایک جامع منصوبہ پر عمل پیرا ہے، جس سے ٹیکنالوجی ہمارے تعلیمی نظام میں ضم ہو جائے گی۔

انہوں نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیے، سب کے لیے خواندگی اور تعلیم کو فروغ کے لیے بحیثیت قوم مل کر کام کریں اور اپنے بچوں اور اپنے ملک کا روشن مستقبل بنائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں