بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

خودکش بمبار کو روکنے والے لیاقت شہید کو ستارہ شجاعت دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : خودکش بمبار کو روکنے والے لیاقت شہید کو ستارہ شجاعت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، شہید کے اہل خانہ ستارہ شجاعت وصول کرنے کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے سینکڑوں قیمتی جانیں بچانے والے قومی ہیرو لیاقت شہید کی بہادری کا قومی سطح پر اعتراف کر لیا گیا۔

وزیراعظم کی خصوصی سفارش پر صدرِ پاکستان نے لیاقت شہید کے لیے ملک کے دوسرے بڑے سول اعزاز برائے بہادری ’ستارہ شجاعت‘ کی منظوری دے دی ہے۔

لیاقت شہید نے اپنی ڈیوٹی کے دوران بے مثال جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک خودکش بمبار کو اس کے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا تھا اور اس کارروائی کے دوران انہوں نے جامِ شہادت نوش کیا، لیکن اپنی جان قربان کر کے ایک بڑے جانی نقصان کو ٹال دیا اور کئی خاندانوں کے چراغ گل ہونے سے بچا لیے، ان کی یہ فرض شناسی اور قربانی پوری قوم کے لیے ایک روشن مثال بن چکی ہے۔

شہید کی اس عظیم خدمت کے اعتراف میں آج شام اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔

لیاقت شہید کی والدہ، صاحبزادے اور بھائی کو مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اسلام آباد روانہ کیا گیا ہے، جہاں وہ صدرِ مملکت سے یہ مقتدر اعزاز وصول کریں گے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت شہید جیسے سپوت قوم کا فخر ہیں۔ ستارہ شجاعت کی منظوری دراصل اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ ریاست اپنے بہادر بیٹوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔

شہید کے اہل خانہ کو اسلام آباد روانگی کے دوران خصوصی سیکیورٹی اور اعزاز فراہم کیا گیا ہے تاکہ ان کی قربانی کے مرتبے کو اجاگر کیا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں