جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

پاکستان پلوامہ واقعے کے بعد کی صورتِ حال سے بخوبی نمٹا: صدر عارف علوی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی انتہا پسندی کا جڑ پکڑنا خطے کے امن کے لیے خطرناک ہے، پاکستان پلوامہ واقعے کے بعد کی صورتِ حال سے بخوبی نمٹا۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں بزنس لیڈرز سمِٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کو امن کا پیغام دیتے ہیں، پاکستان پر امن ملک ہے، حالیہ دنوں میں کشیدگی کے دوران بھی ہم نے ہم سایہ ملک کو امن ہی کا پیغام دیا۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ سیکورٹی اداروں نے قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کیا، قومی عزم سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے چیلنج پر قابو پایا، امن کی بحالی سے بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آج ترقی کی نئی منزل کی جانب گامزن ہو چکا ہے، کاروبار کے انتہائی ساز گار مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، افرادی قوت کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کی صدر مملکت سے ملاقات

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خطے کی ترقی کے لیے افغانستان میں امن ضروری ہے، پاکستان نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کی خوش دلی کے ساتھ میزبانی کی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات کے حل کا خواہاں ہے، ہم خطے میں امن، خوش حالی اور استحکام چاہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں