بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

اسرائیل نے بچوں اور خواتین کو قتل کر کے تمام حدیں پار کر دیں، صدر مملکت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوینے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں پر ظلم کی سخت الفاظ میں کر دی۔

صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم اور قتل عام کی مذمت کرتا ہوں، اسرائیل نے بچوں اور خواتین کو قتل کر کے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔

عارف علوی نے کہا کہ کبھی بھی اتنے بڑے پیمانے پر ظلم اور بربریت نہیں دیکھی، فلسطینیوں کیلیے پانی، بجلی، خوراک اور ادویات کی فراہمی بھی منقطع کر دی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کو فلسطینی عوام کی نسل کشی سے روکنے میں ناکام ہے، اقوام متحدہ اور او آئی سی اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں روکنے کیلیے اجلاس بلائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں ضروری طبی امداد، خوراک و دیگر سامان فوری طور پر روانہ کریں، پاکستان فلسطینی عوام کیلیے ایک آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں