تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

صدر مملکت عارف علوی کا اسلام آباد میں مساجد کا دورہ

اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے اپنے ٹویٹ میں 20 نکاتی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ مسجد سے متعلق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو آگاہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت علما ومشائخ کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں کرونا کی روک تھام کے حوالے سے رمضان المبارک میں باجماعت نماز اور تراویح کے لیے حکمت عملی تیار کی تھی جس کی خلاف ورزی کی نشاندہی بھی کردی۔

صدر مملکت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ لہتڑاڑ روڈ پر جن چار مساجد میں مینے حاضری دی اُن میں سے ایک مسجد میں 20 نکاتی اجماع کی شدید خلاف ورزی ہوتی ہوئی نظر آئی۔ جس سے متعلق وزارت مذہبی امور کو آگاہ کردیا۔

انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ مسجد سے متعلق ڈٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی آگاہ کردیا ہے، 20 نکارتی ضابطہ اخلاق پر کسی بھی صورت عمل در آمد کرانا ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صدر عارف علوی نے کہا تھا کہ نمازی وضو گھر سے کر کے مسجد آئیں،مسجد آنے والے صابن سے 20 سیکنڈ ہاتھ دھو کر آئیں،ماسک پہن کر مسجد اور امام بارگاہ آئیں، صف بندی ایسے کی جائے کہ دو نمازیوں کی جگہ خالی رہے، مساجد کے فرش کو کلورین ملے پانی سے دھویا جائے،مسجدوں میں سحری اور افطار کا اجتماعی اہتمام نہ کیا جائے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا گیا یا کرونا زیادہ پھیلا تو حکومت نظرثانی کا اختیار رکھتی ہے۔

Comments

- Advertisement -