اسلام آباد: صدرمملکت عارف علوی نے بھارت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا میلی نظر سے نہ دیکھنا ورنہ آنکھیں نکال دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں آبادیوں کا محاصرہ کرتی ہے ، دنیاکومقبوضہ کشمیرمیں ہونےوالاظلم دیکھنا چاہیے۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ نہرواقوام متحدہ میں قلابازیاں کھاتےہوئےگئے، دنیا نے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم پرآنکھیں بندکررکھی ہیں ، دنیا مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو اہمیت نہیں دیتی۔
صدرمملکت نے کہا کہ پیلٹ گن کا استعمال کرکے مقبوضہ کشمیر کے ہزاروں افرادکونابینا کیا گیا، کچھ کشمیری رہنماؤں کو ان لوگوں نے دہائیوں سے نظر بند کررکھا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کا پورا موقع دے رہا ہے، ہاتھ پرہاتھ دھربیٹھا نہیں رہیں گے، مقبوضہ کشمیرمیں وسیع پیمانے پر خواتین کی آبروریزی کی جاتی ہے۔
عارف علوی نے بھارت کووارننگ دیتے ہوئے کہا میلی نظر سے نہ دیکھنا ورنہ آنکھ نکال دیں گے، ہماری سمت کوئی ہاتھ نہ اٹھانا ورنہ ہم ہاتھ کاٹ دیں گے۔
صدر مملکت نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیرمیں آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم مقبوضہ کشمیرکےعوام کےساتھ کھڑے تھے اور کھڑےرہیں گے اور مقبوضہ کشمیرکےعوام کی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے ، مقبوضہ کشمیرکومیڈیاکےلیےکھولاجائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق مسئلہ کشمیر کوحل کیاجائے۔