لاہور: اے آر وائی فلمز کی پیشکش فلم ’’جوانی پھرنہیں آنی کا‘‘ رنگا رنگ پریمیئرلاہور میں ہوا جس میں صدراے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال، بھارتی فلم سازمہیش بھٹ اورفلم کی کاسٹ سمیت لالی وڈ کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
ماضی کی روایت کو برقراررکھتے ہوئے اے آر وائی فلمز نےعیدالاضحیٰ کےلیے بھی ’جوانی پھرنہیں آنی‘ جیسی سسپنس ، کامیڈی اور رومانس سے بھرپورفلم بنا کر فلم انڈسٹری کی نشاۃ ثانیہ کی جانب ایک اورکامیاب قدم بڑھایا ہے۔
Posted by Jawani Phir Nahi Ani on Saturday, September 19, 2015
اس موقع پراے آروائی نیٹ ورک کے صدر سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ یہ فلم مکمل طور پر ’’میڈ ان پاکستان‘‘ ہے اور پاکستان کی پہلی فلم ہے جو کہ پوری دنیا میں ایک ساتھ ریلیز ہورہی ہے فلم کا پہلا پریمئیر لاہور میں ہوا، دوسرا کراچی میں آج ہوگا، تیسرا دبئی اور پھر لندن میں پریمئیر ہوگا جبکہ امریکہ کے چار شہروں کے بعد ٹورنٹو میں بھی فلم کا پریمئیر منعقد ہوگا اور 25 ستمبر کو یہ فلم دنیا بھر میں شائقین کے لئے پیش کی جائے گی۔
اس موقع پر نامور بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بھارت میں ہم بہت کم کسی فلم کو بلاک بسٹرقرار دیتے ہیں اور’جوانی پھرنہیں آنی‘ بلاشبہ ایک بلاک بسٹر فلم ہے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس فلم سے پاکستانی سینما ایک نئے سفرکا آغاز کررہاہے، فلم کی کاسٹ بہت عمدہ ہے اور ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول رکھے گی‘‘۔
فلم کے پریمئیر کےموقع پر صدراے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال اور بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ کے علاوہ اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او جرجیس سیجا، فواد خان، بلال لاشاری، ہمایوں سعید، سوہا علی ابڑو، واسع چوہدری، ثروت گیلانی، احمد علی بٹ، مہوش حیات سمیت دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔
لاہورمیں ہونے والے فلم کے پریمئر میں شریک فلمی پنڈتوں نے جوانی پھرنہیں آنی کو سال کی بہترین فلم قراردے دیا۔
جوانی پھر نہیں آنی کے پریمئر شو میں شریک فلم کے فنکاروں کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم بینوں کا رسپانس دیکھ کر حوصلہ ملا ہے ۔ اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان فلم انڈسٹری اپنا کھویا ہویا مقام حاصل کرکے بالی وڈ کے مقابل آکھڑی ہوگی
پریمئر شو میں فلم بینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بے پناہ محضوظ ہوئی۔