The news is by your side.

Advertisement

آصف زرداری کو فوری اسپتال منتقل کیا جائے، قمر زمان کا مطالبہ

قاہرہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزہ رہنما قمر زمان کائرہ نے آصف زرداری کی خرابی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں آصف زرداری کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت پر جیل اہلکار بھی تشویش کا اظہار کررہے ہیں شریک چیئر مین کو شوگر، بلڈ پریشراور دل کا مرض لاحق ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پارٹی آصف زرداری کو بار بار اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کررہی ہے اگر آصف علی زرداری کو کچھ ہوا تو حکمران ذمہ دار ہوں گے۔

ان کا کہناتھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ آصف زرداری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے اگر شریک چیئرمین کو اسپتال منتقل نہ کیا گیا تو احتجاج کی کال دی جائے گی۔

قمر زمان کائرہ نےکہا کہ یاد رکھو!صحت کی بنیاد پر آصف زرداری بلیک میل نہیں ہوں گے، پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو چٹان کی طرح کھڑے ہیں گردن اور زبان کٹواکر بھی جو نہ جھکے اسے اب کیسے جھکایا جاسکتا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی رہنما کا مزید کہنا تھاکہ سفاک اوربزدلانہ ہتھکنڈوں سےپیپلز پارٹی بلیک میل نہیں ہوگی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں