پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

صدر آصف زرداری اور یواےای کے ہم منصب شیخ محمد بن زایدالنہیان میں ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: صدر آصف زرداری اور یواےای کے ہم منصب شیخ محمد بن زایدالنہیان میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کے علاوہ مشترکہ ترقیاتی اہداف پر زور دیا گیا، معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، شیخ محمد بن زاید نے صدر آصف زرداری کا قصرالبحرمیں خیرمقدم کیا۔

یواےای صدر نے دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کی کوششوں کو سراہا، یواےای اور پاکستان میں جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے پر مذاکرات میں پیشرفت پر گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے معاہدے کو معاشی تعلقات میں سنگ میل قراردیا، علاقائی اورعالمی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ امن کے فروغ کیلئے مکالمے اور سفارتی حل کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔

شیخ محمدبن زاید نے کہا کہ یواین سلامتی کونسل میں پاکستان کی موجودہ رکنیت یواےای سے تعاون کے نئے مواقع فراہم کرتی ہے۔

صدرآصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اور یواےای کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں، صدرمملکت آصف زرداری نے اقتصادی شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید سمیت شاہی خاندان کے اہم ارکان، وزرا اور اعلیٰ حکام نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

صدر آصف زرداری کی استنبول ائیرپورٹ پر ترک صدر سے ملاقات

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں