جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

صدر آصف زرداری کا ترک ہم منصب اردگان سے رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

صدر آصف زرداری نے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زردداری نے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں صدور نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران صدر مملکت آصف زرداری نے ترک ہم منصب اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر زرداری نے اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان کو عید کی پیشگی مبارک باد اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں