تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

تحریک انصاف حکومت کی ایک اور بڑی کامیابی، صدر مملکت نے منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مالی سال 2020-2021 کے فنانس بل کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد فنانس بل صدر مملکت کو ارسال کیا گیا، منگل کی شام ڈاکٹر عارف علوی نے آئندہ مالی کے بجٹ کی منظوری دی۔

صدر پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت منظوری دی جس کے بعد یکم جولائی سے حکومت کی جانب سے پیش کیا جانے والا بجٹ ملک بھر میں نافذ العمل ہوگا۔

یاد رہے کہ 29 جون کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار نے ایوان میں آئندہ مالی سال 2020-2021 کا  فنانس بل منظوری کے لیے پیش کیا تھا جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔

مزید پڑھیں: مالی سال 2021-2020 کا مکمل بجٹ

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ’حکومت نے ٹیکس فری بجٹ پیش کیا، آئندہ مالی سال میں تعمیراتی شعبے ، مقامی سطح پر موبائل تیار کرنے اور بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی صنعتوں کو بھی خصوصی ریلیف دیا گیا ہے’۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلی بار سندھ اور بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے بڑی رقم مختص کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ہونے والے سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں کیا، عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں گئیں۔

Comments

- Advertisement -