کمیشن آف انکوائری تشکیل دے کر مقبوضہ کشمیر بھیجیں گے: صدر آزاد کشمیر -
The news is by your side.

Advertisement

کمیشن آف انکوائری تشکیل دے کر مقبوضہ کشمیر بھیجیں گے: صدر آزاد کشمیر

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کو انسانی حقوق کے ہفتے کے طور پر منایا جا رہا ہے، ہم جلد کمیشن آف انکوائری تشکیل دے کر مقبوضہ کشمیر بھیجیں گے۔

ان خیالات کا اظہار صدر آزاد کشمیر نے وفاقی دار الحکومت میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق منعقدہ سیمینار میں کیا۔

چھ ہزار سے زائد گم نام قبروں کا فرانزک معائنہ کرایا جائے۔

صدر آزاد کشمیر

سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت نے کئی کشمیری رہنماؤں کو حراست میں رکھا ہے، غاصب ملک نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ بھی تیز کر دیا ہے۔

صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر کے عوام میں بھارت کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے، مقبوضہ وادی میں پنچایت کے انتخابات کو کشمیریوں نے مسترد کر دیا۔

آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے مطالبہ کیا کہ 6 ہزار سے زائد گم نام قبروں کا فرانزک معائنہ کرایا جائے، دنیا کو بتانا ہوگا بھارت انسانیت کے خلاف جرائم کر رہا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  کشمیر میں بھارت کے قید خانوں کی عالمی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیئے: صدر آزاد کشمیر


انھوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کا آئے روزاستعمال ہو رہا ہے، بھارت انسانی حقوق کے عالمی چارٹر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، انسانی حقوق کے کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ اقوامِ متحدہ رپورٹ کو ہر فورم پر اٹھائیں۔

خیال رہے کہ ایک ہفتے قبل صدر آزاد کشمیر نے بھارت کے قید خانوں کی عالمی سطح پر تحقیقات کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بین الاقوامی ممالک مل کر بھارت پر معاشی پابندیاں لگائیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں