ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

پیپلز پارٹی کا صدر آزاد کشمیر کے عہدے سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (29 اکتوبر 2025): پاکستان پیپلز پارٹی نے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو عہدے سے نہ ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پیپلز پارٹی صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو عہدے سے نہیں ہٹائی گئی، وہ عہدے پر برقرار اور اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر آزاد کشمیر کے گروپ نے پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی ہے، قانون ساز اسمبلی میں گروپ کے 5 اراکین ہیں تاہم بیرسٹر سلطان محمود نے تاحال سیاسی جماعت میں شمولیت نہیں کی۔

گروپ کو آزاد کشمیر کابینہ میں بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ن لیگ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی‘

واضح رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود کے بیٹے یاسر سلطان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے، وہ رکن اسمبلی ہیں۔

گزشتہ روز پیپلز پارٹی سے منسلک ذرائع نے بتایا تھا کہ ان کی جانب سے حکومت سازی کے سلسلے میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کیلیے پیغام بھجوا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ازاد کشمیر کو مستعفی ہونے کیلیے آج (28 اکتوبر) تک کی مہلت دی گئی، استعفے کا پیغام وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ دوست لے کر گئے جس میں کہا گیا کہ ’آپ بطور وزیر اعظم قانون ساز اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں‘۔

پیغام میں باور کروایا گیا کہ پی پی کے پاس ان کے خلاف عدم اعتماد کیلیے مطلوبہ نمبرز پورے ہیں، اکثریت کا اعتماد کھونے کے باوجود عہدہ نہ چھوڑنا ہٹ دھرمی ہے اس لیے حقیقت پسند بن کر عہدے سے ازخود مستعفی ہو جائیں۔

مزید کہا گیا کہ وزارت عظمیٰ سے ازخود استعفے سے آپ کا وقار اور سیاسی قد کاٹھ بڑھے گا جبکہ ن لیگ اور پی پی کی مشترکہ تحریک اعتماد سے آپ کی سیاسی ساکھ متاثر ہوگی۔

+ posts

جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں