ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

صدر بائیڈن کے مواخذے کیلیے تحقیقات، بیٹے کا پیش ہونے سےانکار

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر جو بائیڈن کے مواخذے کے لیے تحقیقات کے سلسلے میں ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن کے خلاف مواخذے کے سلسلے میں تحقیقات کے لیے ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن 20 مارچ کو طلب کیا تھا تاہم انہوں نے ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیشی سے مسلسل انکار پر ہنٹر بائیڈن کے خلاف توہین کی کارروائی کا امکان ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس حوالے سے جاری ردعمل میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن اپنے بیٹے کی کاروباری سرگرمیوں میں ملوث نہیں جب کہ ری پبلکن اراکین کانگریس کا کہنا  ہے کہ صدر بائیڈن کے خاندان نے نائب صدارت کے دوران مالی فائدہ اٹھایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں امریکی ایوان نمائندگان نے صدر جوبائیڈن کے خلاف ان کے بیٹے کے متنازع بین الاقوامی کاروباری معاملات کی بنیاد پر مواخذے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔

اس سلسلے میں ایوانِ نمائندگان میں ہونے والی ووٹنگ میں ری پبلکن پارٹی کے تمام 221 ارکان نے صدر کے مواخذے کے حق میں ووٹ ڈالا جب کہ مخالفت میں 212 ووٹ پڑے جس کے بعد ایوان نمائندگان نے صدر بائیڈن کے مواخذے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ امریکی آئین کے مطابق مواخذے کی کوشش کی کامیابی کا مطلب بڑے جرائم اور بدعنوانیوں کی سزا ہے اور اگر امریکی کانگریس کے دوسرے ایوان یعنی سینیٹ میں مقدمے میں جرم ثابت ہو جائے تو صدر کو عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں