تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

اے آروائی نیٹ ورک کے صدر و سی ای او سلمان اقبال کا 15 کروڑ روپے کا عطیہ

اے آروائی نیٹ ورک کے صدر و سی ای او سلمان اقبال اور ان کی فیملی کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے پندرہ کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

اےآروائی نیٹ ورک ہمیشہ پاکستان کی خدمت میں پیش پیش ہے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اےآروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی ٹیلی تھون میں کروڑوں روپے جمع ہو گئے۔

ورلڈ میمن آرگنائزیشن، احساس ٹرسٹ اور خواجہ غریب نواز ٹرسٹ بھی ساتھ رہا۔ اداکار و اینکر فہد مصطفیٰ، ندا پاشا، اعجاز اسلم اور دیگر نے ٹیلی تھون میں شرکت کی۔

ورلڈ میمن آرگنائزیشن یورپ، امریکا، افریقا ، برطانیہ اور مڈل ایسٹ چیپٹرز کی جانب سے ہزاروں ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا گیا۔

اےآروائی نیٹ ورک کے صدر و سی ای او سلمان اقبال کا 3 کروڑ روپےعطیے کا اعلان

سری لنکا سے میمن کمیونٹی کی جانب سے ایک لاکھ پچاس ہزار ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا جب کہ اے آروائی نیٹ ورک کے صدر و سی ای او سلمان اقبال اور ان کی فیملی کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے پندرہ کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا گیا۔

گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سیلاب زدگان کے لیے ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں بھی اے آروائی نیٹ ورک کے صدر و سی ای او سلمان نے 3 کروڑ روپے عطیے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -