اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

مسلح افواج کے افسران وجوانوں کیلیے اعزازات کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدرمملکت عارف علوی نے مسلح افواج کے 445 افسران وجوانوں کواعزازات سے نوازنے کا اعلان کردیا ، ایوارڈ حاصل کرنیوالوں میں مسلح افواج کے شہدا کی بڑی تعدادشامل ہیں۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدرمملکت کی جانب سےمسلح افواج کےافسران وجوانوں کیلئےاعزازات کااعلان کردیا ، ایک افسراور2جوانوں کے لئے ستارہ بسالت جبکہ 66 افسران وجوانوں کیلئے تمغہ بسالت کااعلان کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صدرمملکت کی جانب سے39افسران وجوانوں کیلئےامتیازی اسناد 65 افسران وجوانوں کیلئے آرمی چیف تعریفی کارڈ،  23بہلال امتیاز ملٹری،112ستارہ امتیاز ملٹری، 137 افسران وجوانوں کے لئے تمغہ امتیاز ملٹری کااعلان کیا۔

صدرمملکت نے 445 افسران وجوانوں کواعزازات سےنوازنےکااعلان کیا، ایوارڈحاصل کرنیوالوں میں مسلح افواج کےشہداکی بڑی تعداد شامل ہیں۔

خیال رہےکورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر یوم پاکستان آج انتہائی سادگی کے ساتھ منایا جارہا ہے، حکومت نے عوام کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لیے 23 مارچ کی مناسبت سے ہونے والی پریڈ سمیت ایوانِ صدر ، گورنر ہاؤسز میں ہونے والی تمام تقاریب کو ملتوی کر دیا ہے۔

واضح رہے 23 مارچ 1940 کو برصغیر کے مسلمانوں نے الگ اسلامی ملک کے لیے قرارداد پیش کی تھی، اس لحاظ سے پاکستان میں ہر سال 23 مارچ کا دن یوم پاکستان کے طور پر منایا جاتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں