تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کل اپنی کابینہ کے ارکان کے ناموں کا اعلان کریں گے

واشنگٹن : نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کل اپنی کابینہ کے ارکان کے ناموں کا اعلان کریں گے جبکہ آئندہ برس بیس جنوری کو امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہار تسلیم نہ کرنے کے باوجود جوبائیڈن کل اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے، کورونا وائرس کی وجہ سے تقریب محدود رکھی جائے گی، جس میں جو بائیڈن وزیر خارجہ سمیت دیگر اہم عہدوں کیلئے کے لیے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق خارجہ اُمور کے ماہر انتھونی بلینکن کو وزیرخارجہ اور جیک سلیوان کونیشنل سیکیورٹی مشیر منتخب کئے جانے کا امکان ہے۔

جو بائیڈن آئندہ برس بیس جنوری کو امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے، جوبائیڈن کی جانب سے نامزد وائٹ ہاؤس چیف رون کلین اقتدار کی منتقلی پر زور دے رہے ہیں۔

دو ہفتے قبل امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن امریکہ کے نئے صدر منتخب ہوئے تھے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 232 کے مقابلے میں جوبائیڈن کو 306 الیکٹورل کالج ووٹوں کے ساتھ بڑی برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر اور فیس بُک صدارتی اکاؤنٹس بیس جنوری کو نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو منتقل کرنے کیلئے تیار ہے اور کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شکست مانیں یا نہ مانیں آفیشل اکاؤنٹس نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے سپرد کر دیئے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -