ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

ترک صدر نے کورونا ویکسین لگوا لی

اشتہار

حیرت انگیز

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کورونا سے بچاو کی ویکسین لگوا لی۔

ترک میڈیا کے مطابق دارالحکومت انقرہ کے سٹی اسپتال میں صدر طیب اردوان کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔

Erdogan gets jab as Turkey unrolls Chinese vaccine

اسپتال سے واپسی کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ نہایت کم عرصے میں ترکی کے تمام شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ویکسینیشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ڈھائی لاکھ ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

ترک صدر نے پیغام میں کہا کہ میں نے کورونا ویکسین لگوائی ہے اور ہم جلد از جلد تمام شہریوں کے لیے ویکسین کا بندوبست کررہے ہیں، جلد ہی چین سے کورونا ویکسین کی 30 ملین ڈوز ترکی پہنچ جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں