ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

لاہور بار ایسوسی ایشن کا عمران خان کی بھرپور حمایت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور بار ایسوسی ایشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ لاہور بار عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر راؤ سمیع نے تمام کابینہ سمیت پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ لاہور بار عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے اور وکلا حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔

صدر لاہور بار ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ لاہور بار نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلیے کام کیا، ن لیگ اور فضل الرحمان کے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی تھی۔

راؤ سمیع نے مزید کہا کہ ناراض دوستوں کو منائیں گے اور ساتھ ملائیں گے، ہزاروں وکلا عمران خان کے لانگ مارچ کا استقبال کریں گے۔

سیکریٹری لاہور بار عمار یاسر نے کہا کہ لانگ مارچ ہر کسی کا بنیادی حق ہے، پی ٹی آئی کے اس سے قبل ہونے والے دھرنے پُرامن تھے۔

شاکر چاہل نے کہا کہ 25 مئی کا مارچ بھی پرامن تھا مگر اس دوران تشدد کیا گیا، لانگ مارچ آئینی حق ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں