بیجنگ: صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک سے شدت پسند تنظیم ایسٹ ترکستان موومنٹ کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
صدر ممنون حسین نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، اس موقع پر صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن ضربِ عضب کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ’آپریشن ضربِ عضب سے ملک بھر میں دہشت گردوں کا کامیابی سے صفایا کیا جا رہا ہے۔
خبر رساں ادارہ روئٹرز کے مطابق صدر ممنون حسین نے چین کے صدر کو بتایا کہ عسکری آپریشن ایسٹ ترکستان موومنٹ ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوا، ان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ایسٹ ترکستان موومنٹ سے وابستہ افراد کا خاتمہ ہوگیا ہے اور اگر وہ ہیں بھی تو اُن کی تعداد بہت کم ہے۔