خوشی ہے کہ جلد عام آدمی کی زندگی اختیار کر لوں گا: صدر ممنون حسین mamnoon hussain
The news is by your side.

Advertisement

خوشی ہے کہ جلد عام آدمی کی زندگی اختیار کر لوں گا: صدر ممنون حسین

کراچی: صدرممنون حسین نے ایوان صدرکے افسران واہل کاروں سے الوداعی ملاقات کی.

اس موقع پر صدر پاکستان نے کہا ہے کہ بارگاہ الہیٰ میں شکرگزاری کے ساتھ ایوان سے رخصت ہو رہا ہوں.

ممنون حسین کا کہنا تھا کہ اپنےاختیارات، آئینی حدود کا ادراک اوراس پرسختی سے کاربند رہا، اللہ تعالیٰ اور اپنے ضمیر کے سامنے سرخرو ہوا.

صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ایوان میں بیٹھے بعض افراد نے آئین کے بجائے اپنی مرضی سے کام چلانے کی کوشش کی، جو مناسب نہیں تھا.

صدر نے کہا کہ ایوان میں جب بھی نیا باسی آتا ہے، اس سے توقعات وابستہ کرلی جاتی ہیں، آئین، قانون کی پاس داری ہی میں ملک کی ترقی کا رازپوشیدہ ہے.

مزید پڑھیں: صدرممنون حسین اوران کے رشتہ داروں کا اکنامی کی بجائے بزنس کلاس میں سفر

صدر نے کہا کہ خوشی ہے، جلد پھر سے عام آدمی کی طرح سرگرمیاں جاری رکھ سکوں گا.

یاد رہے کہ 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے نامزد کردہ عارف علوی نے واضح برتری سے کامیابی حاصل کی تھی.

عارف علوی ملک کے تیرہویں منتخب صدر ہیں. انھوں نے انتخابات میں مولانا فضل الرحمان اور اعتراز احسن کو شکست دی تھی.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں