تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ملتان: صدرمملکت کے پروٹوکول کے سبب زخمی پیدل اسپتال جانے پرمجبور

ملتان: صدرمملکت ممنون حسین کے دورے کے موقع پروٹوکول کے سبب سنگین حادثے میں زخمی ہونے والے لڑکے کو پیدل نشتراسپتال منتقل کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ممنون حسین آج ملتان کے دورے پر ہے جہاں سرکٹ ہاوٗس میں ان کے طعام کا انتظام کیا گیا تھا جو کہ نشتر اسپتال اورڈینٹل اسپتال کے درمیان واقع ہے۔

ڈینٹل اسپتال میں حادثے کا شکار ہونے والے نوجوان کو جبڑے کے آپریشن کے بعد نشتر اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کرنا تھا۔

اس موقع پر مریض کے ساتھ موجود ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد مریض کو جو دوائی دی گئی تھی اس کی وجہ سے مریض کو آئی سی یو منتقل کرنا بے حد ضروری تھا۔

ڈاکٹرنے مزید کہا کہ انہوں نے سیکیورٹی انتظامیہ کو اپنی شناخت کرا کرالتجا کی کہ یہ سرکاری ایمبولینس ہے اسے گزرنے دیا جائے تاہم انتظامیہ کے کان پرجوں تک نہ رینگی۔


ڈینٹل اسپتال سے نشتر اسپتال کا درمیانی فاصلہ ڈیڑھ سے دو کلومیٹر ہے جوکہ حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پیدل طے کرنا پڑا۔

شاہ محمود قریشی کی مذمت

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ صدرِ مملکت کی جان محترم ہے لیکن ایک عام شہری کی جان بھی اتنی ہی محترم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اتنی ہی لگانی چاہیئے کہ کسی عام شہری کی جان کےلالے نہ پڑجائیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں دس ماہ کی بسمہ پروٹوکول کے سبب جاں بحق


یاد رہے کہ گزشہ سال دسمبرمیں کراچی میں سیکیورٹی انتظامات کے سبب اولڈ سٹی ایریا لیاری کی رہائشی دس ماہ کی بسمہ بروقت اسپتال نہ پہنچنے کے سبب دم توڑگئی تھی۔

بسمہ کے والدین اسے لے کر اسپتال کے قریب پہنچے تو وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی  اسپتال آمد کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے سبب روک دیا گیا تھا،  بچی کی حالت تشویشناک دیکھ کروالدین کو پیدل اسپتال کی جانب جانے کی اجازت دی گئی۔

دس ماہ کی معصوم بسمہ اسپتال کے راستے میں اپنے والد کے ہاتھوں پر بیماری کی شدت سے جاں بحق ہوگئی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی کو خسرہ کے سبب شدید بخارتھا اگر دس منٹ قبل بچی اسپتال پہنچ جاتی تو اس کی جان بچائی جاسکتی تھی۔

Comments

- Advertisement -