The news is by your side.

Advertisement

بھارت ہمیشہ سے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرتا آیا ہے، صدر ممنون حسین

اسلام آباد: صدر مملک ممنون حسین نے کہا ہے کہ سرزمین کشمیر سے ابھرنے والی حالصتا مقامی تحریک کو بد نام کرنے کےلیے بھارت ہمیشہ سے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرتا آیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم کشمیر کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صدر پاکستان ممنون حسین کا کہنا تھا کہ آج کشمیر اور پاکستانی عوام نے اعلان کیا ہےکہ کشمیر کشمیریوں کا ہے،اقوام متحدہ کی قرارادوں کے مطابق کشمیر کے دیرینہ مسئلے کا حل ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنا وعدہ پورا کرے، انسانی حقوق کے عالمی مبصرین کے لئے کشمیر کے بند دروازے کھولے جائیں، بھارت نہتے کشمیریوں پر آتشی اسلحے کا استعمال بند کرے، مقبوضہ کشمیر میں تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

سماجی تنظیمیں ٹی بی کی روک تھام میں حکومت کا ساتھ دیں: صدر مملکت

صدر مملک کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی بھرپور  طریقے سے جاری ہے، دنیا کی انصاف پسند اقوام سے اپیل ہے کشمیر کو حق خود ارایت دلانے کے لیے اپنا اثر رسوخ استعمال کرے کیوں کہ بھارت عالمی برادری سے کیے گئے اپنے وعدوں سے مکر گیا ہے۔

صدر مملک ممنون حسین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی منصوبہ خطرناک اور تباہ کن ہے، ماضی کی طرح یہ بھارتی کوشش بھی ناکام ہوگی، کشمیر کی صورت حال کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا امن داو پر لگ گیا ہے۔

صدر مملکت نے فوجی عدالتوں کی توسیع کے بل پر دستخط کردیے

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ بھارت کو اس کے طرز عمل سے باز رکھنے میں ناکام رہی ہے، انصاف پسند حلقوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور کشمیری عوام کی جددجہد میں ان کا ساتھ دیں۔

جبکہ اس تقریب کے موقع پر وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان، صدر آزاد جموں کشمیر سردار محمد مسعود خان، چیئر مین پارلمانی حصوصی کشمیر کمیٹی مالانا فصل الرحمان سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں