لاہور : صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے شوکت خانم اسپتال میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں عیادت کی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی شوکت خانم اسپتال پہنچے ، جہاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔
صدرمملکت عارف علوی نے عمران خان کی عیادت کی اور حملے کے واقعے سے متعلق دریافت کیا۔
- Advertisement -
اس کے علاوہ عمران خان سے شاہ محمود قریشی ،اسدعمر شوکت ترین اور مزمل اسلم کی بھی اہم ملاقات ہوئی۔
جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر انتہائی اہم مشاورت ہوئی ہے، ملاقات شوکت خانم اسپتال میں 2 گھنٹے تک جاری رہی۔
خیال رہے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے عمران خان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہیں ، چوبیس گھنٹے میں اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے ۔ ڈاکٹرز کا بورڈ آج پھر تفصیلی چیک اپ کرے گا۔