تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

وینزویلا: صدر نکولاس کی فوجی دستوں سے ملاقات، پارلیمانی عمارت کا گھیراؤ

کراکس: وینزویلا کے داخلی بحران پر قابو پانے کے لیے صدر نکولاس نے کوششیں تیز کر دیں.

تفصیلات کے مطابق صدر نکولاس نے گزشتہ روز فوجی دستوں سے ملاقات کی، اس موقع پر انھوں نے جوانوں سے خطاب کیا اور ان میں انعامات تقسیم کیے.

تجزیہ کار اس اقدام کو سول بغاوت کے خلاف بڑی کامیابی کے طور پر دیکھ رہے ہیں، دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دارالحکومت میں ملکی پارلیمانی عمارت کا گھیراؤ کر لیا.

موصولہ اطلاعات کے مطابق کسی بھی منتخب رکن کو اس عمارت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں، حکام کا موقف ہے کہ یہ قدم بارودی مواد کی تلاش کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وینزویلا: نائب صدر گرفتار

دوسری جانب خود ساختہ صدر خوان گوائیڈو نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر نکولاس اس طرح اپوزیشن کو ڈرانا چاہتے ہیں۔

انھوں نے واضح کیا کہ ملکی پارلیمان میں حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے ارکان اکثریت میں ہیں اور  حکومت اپنا جواز کھو چکی ہے.

خیال رہے کہ وینزویلا اس وقت شدید بحران کا شکار ہے. خوان گوائیڈو صدر ہونے کا دعویٰ کر چکے ہیں، انھیں‌ امریکا کی حمایت بھی حاصل ہے.

دوسری جانب روس صدر نکولاس کی حکومت کو سپورٹ کر رہا ہے، اس باعث دونوں سپر پاورز کے درمیان تناؤ بڑھ رہا ہے.

Comments

- Advertisement -