کراچی: فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے معاشی بحران سے نکلنے کے لیے سابق وزیر اعظم اور وزیر اعظم شہباز شریف کو ساتھ بیٹھنے کی اپیل کی ہے۔
کراچی میں فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنماپاکستان کومعاشی بحران سے نکالنےکیلئے قومی یکجہتی کامظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں پربڑی ذمہ داری ہےملک کےبارے میں سوچیں کیوں کہ دشمن چاہتےہیں پاکستان کسی بھی طرح آگےنابڑھے۔
- Advertisement -
ملک بوستان نے مزید کہا کہ اس لیے میری عمران خان اورشہبازشریف صاحب سےدرخواست ہےدونوں بیٹھیں، فارن ریزوو اس وقت صرف 6 ارب ڈالرزرہ گئے ہیں، اس وقت ملک میں ڈالر دستیاب نہیں ہے۔