اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ایکس سی ایم جی کمپنی کےگلوبل سیلز پریزیڈنٹ ڈاکٹر ہنسن لیو نے پاکستان میں2 بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا جبکہ چینی کمپنی پاکستان میں ہیوی مشنری پلانٹ لگائے گی اور 50 لاکھ گھروں کے حکومتی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان مشکل حالات میں بھی بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، وزیراعظم سے ایکس سی ایم جی کمپنی کےگلوبل سیلزپریزیڈنٹ ڈاکٹرہنسن لیو نے ملاقات کی ، ملاقات میں ڈاکٹرہنسن لیونےپاکستان میں2بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کااعلان کیا ، سرمایہ کاری ہاؤسنگ اور مینو فیکچرنگ کے شعبے میں کی جائے گی۔
چینی کمپنی نے پاکستان میں ہیوی مشنری پلانٹ لگانے کا فیصلہ
اس موقع پر چینی کمپنی نے پاکستان میں ہیوی مشنری پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ، کمپنی کااونچی عمارتوں اورہاؤسنگ یونٹس کی تعمیرمیں وسیع تجربہ ہے جبکہ 50 لاکھ گھروں کےحکومتی منصوبےکوپایہ تکمیل تک پہنچائےگی۔
وزیراعظم کی جانب سے چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کی خواہش کا خیرمقدم کیا گیا اور سرمایہ کاروں کےلئےاٹھائےگئےاقدامات سےآگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کوتحفظ فراہم کررہی ہے، سرمایہ کاری میں آسانی،مراعات کا بہترخیال رکھاجارہاہے اور ملک میں کاروبارکےلئےدوستانہ ماحول فراہم کررہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا 50 لاکھ گھروں کی تعمیرحکومت کااہم منصوبہ ہے، منصوبے سے روزگار اور انڈسری کو فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں : ایڈوٹکوگروپ ملائشیا کا پاکستان میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان سے ایڈوٹکوگروپ ملائشیا کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں ایڈوٹکوگروپ نے پاکستان میں250ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کااعلان کرتے ہوئے کہا تھا گروپ پہلے سے پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے، اگلے 5سال میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائےگی۔
اس سے قبل وزیرِاعظم سے کارگل نامی ایک بین الاقوامی کمپنی کے ہیڈ مارشل اسمتھ نے ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی ملاقات کی تھی ، کمپنی کے سربراہ مارشل اسمتھ نے پاکستان میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔