جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

وزیراعظم کے کتے نے نظر انداز کرنے پر براہ راست انٹرویو میں اودھم مچادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈبلن: آئرلینڈ کے وزیراعظم کے کتے نے نظر انداز کرنے پر براہ راسٹ انٹرویو میں خلل پیدا کر کے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی۔

انٹرنیٹ پر آئرلینڈ کے وزیراعظم برینس ماؤنٹین کی ایک ویڈیو شیئر ہوئی، جس میں وہ مقامی میڈیا کو انٹرویو دے رہے تھے۔

برینس وزیراعظم ہاؤس کے باغیچے میں صبح کے وقت انتہائی اہم انٹرویو دے رہے تھے کہ اسی دوران اُن کا کتا بھی وہاں پہنچ گیا اور اُس نے خلل ڈالنا شروع کیا۔

- Advertisement -

انٹرویو کے دوران وزیراعظم نے کتے کو اپنے سے دور کرنے کی کوشش کی مگر وہ باز نہ آیا اور پیروں سے چمٹتا رہا۔ انہوں نے جب کتے کو دور ہٹایا تو اُس نے ہاتھ پر کاٹنے کی کوشش بھی کی۔

برینس انٹرویو کے دوران کتے کو ایک ہاتھ سے پیار کر کے سنبھالنے کی بھی کوشش کرتے رہے مگر ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے اُسے کسی اور کی جانب توجہ دینا اچھا نہیں لگ رہا۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے بتایا کہ وہ روز صبح اپنے کتے کو وقت دیتے ہیں، انٹرویو والے روز وقت کی قلت کی وجہ سے انہوں نے نظر انداز کردیا تھا، جو کتے کو برداشت نہ ہوا۔

اس ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ وہ آئندہ انٹرویو دینے سے پہلے کتے کو بھی وقت دیا کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں