تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ہم اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، صدر عارف علوی

اسلام آباد : صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہم اچھی نیت اورامن کی خواہش کیساتھ آگے بڑھنے پر یقین رکھتے ہیں، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارک دیتے ہوئے کہا شاندار پریڈ پر بھی مبارکباد دیتا ہوں اور پریڈ میں موجود تینوں مسلح افواج کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ 23مارچ کو ہندوستان کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا تعین ہواتھا، پاکستان آج ایک ایٹمی قوت ہے، یوم پاکستان مسلمانان ہند کیلئے الگ الگ تشخص ہے، اس دن علامہ اقبال کی فکر،قائداعظم کی جدوجہد سے 7سال میں خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاک فوج نے ہر مشکل میں وطن عزیز کی حفاظت کی ، دنیا کےحالات تیزی سے بدل رہے ہیں، سائنس و ٹیکنالوجی سےہر شعبے میں انقلابی تبدیلیاں ہورہی ہیں ، ہمیں اسلامی ورثے اور قومی روایات کی پاسداری کرنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی دہشت گردی کیخلاف کامیابی کی دنیا بھی معترف ہے، ہم خطے میں امن وسلامتی اور ترقی کے خواہش مند ہیں، نفرت اور سازشوں نے پورے خطے کے حالات کو مفلوج کررکھا ہے، ہم اچھی نیت اور امن کی خواہش کیساتھ آگے بڑھنے پر یقین رکھتے ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کشمیری عوام کیساتھ ظلم پر پاکستان سمیت پوری دنیا کو تشویش ہے، مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہاہے آج وہ انسانی المیا بن چکا ہے، جنوبی ایشیا میں پائیدارامن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کویقین دلاتاہوں پاکستانی قوم آپ کیساتھ ہے، بلاشبہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، ہمیں زندہ قوم کی طرح آگے بڑھتے رہنا ہوگا ، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہمارےدوست ممالک ہمارےساتھ کھڑے ہیں۔

پاک چین تعلقات سے متعلق انھوں نے کہا چین ہماراحقیقی اور سچا دوست ہے ، سی پیک کیساتھ تعلیم اور طب کے شعبے میں تعاون اہمیت کا حامل ہے اور کوروناویکسین کی فراہمی پرچین کےعوام اور حکومت کا شکر گزار ہوں۔

عارف علوی کا افغانستان کے حوالے سے کہنا تھا کہ افغان قیام امن کیلئے پاکستان نے بے شمار جانیں،وسائل قربان کئے، پاکستان ہمیشہ سے افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے، افغان امن کیلئے دنیا پاکستان کی کاوشوں کی معترف ہے.

صدر پاکستان نے مزید کہا اسلاموفوبیاکیخلاف باہمی اختلاف بھلاکراتحادبین المسلمین مضبوط کریں، اپنے قومی مقاصد اسی وقت حاصل کرسکتے ہیں، جب سوچ میں ملک کو مقدم رکھیں اور جب ملک میں قانون پرعملداری ہو، کشمیریوں پرظلم کرکے بھارت اقوام متحدہ کےچارٹرکی دھجیاں اڑارہاہے.

ان کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج دورحاضرمیں کسی سے پیچھےنہیں، پاکستان دنیا کے چندممالک میں شامل ہے، جو دفاعی پیداوار میں خود کفیل ہے، عہدکریں آزادی کی طرح ترقی اورخوشحالی کی منزل بھی حاصل کریں گے اور ہم اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

Comments

- Advertisement -