الیکشن لڑنے سے قبل اندازہ نہیں تھا کہ ملکی حالات اتنے برے ہیں: صدر پاکستان Arif Alvi
The news is by your side.

Advertisement

الیکشن لڑنے سے قبل اندازہ نہیں تھا کہ ملکی حالات اتنے خراب ہیں: صدر پاکستان

کوئٹہ: صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پانی کا بہت بڑا بحران ہے.

صدر ڈاکٹرعارف علوی نے ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا.

ان کا کہنا تھا کہ میں‌ قاسم سوری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اورپانی کے مسئلے کے  سلسلے میں کوئٹہ آیا ہوں.

نازک صورت حال کے پیش نظر رائے کی تبدیلی کو یوٹرن نہیں کہتے

صدر پاکستان

صدرپاکستان نے کہا کہ بلوچستان میں یونیورسٹیز کے قیام کے لئے بات ہوئی ہے، گوادر سے کوئٹہ تک ریلوے لائن ہونی چاہیے.

عارف علوی نے کہا کہ صدر کی ذمہ داری وفاقی معاملات دیکھنا ہے، بلوچستان کے لئے سردیوں میں گیس قیمتوں میں رعایت کی بات کروں گا.


مزید پڑھیں: صدر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات


صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے 10 ارب کی فشریز برآمد ہوسکتی ہیں.

ایک سوال کے جواب میں صدرعارف علوی نے کہا کہ نازک صورت حال کے  پیش نظر رائے کی تبدیلی کو یوٹرن نہیں کہتے.

انھوں نے کہا کہ الیکشن لڑتےوقت اتنے خراب حالات کا اندازہ نہیں تھا، اب پتا چلا کہ کس مصیبت کا سامنا ہے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں