صدر پاکستان میڈیکل و ڈینٹل کونسل کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ڈاکٹر رضوان تاج کی بطور صدر پاکستان میڈیکل و ڈینٹل کونسل مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دیدی۔
ڈاکٹر رضوان تاج کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع دی گئی ہے۔
ڈاکٹر رضوان تاج کی مدت ملازمت میں توسیع 14 اپریل سے نافذ العمل ہو گی وہ 2023 میں 3 سال کیلئے صدر پی ایم ڈی سی منتخب ہوئے تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


