site
stats
پاکستان

دشمن قوتوں کوجلداحتساب کےکٹھہرے میں لایاجائےگا‘ممنون حسین

کراچی: صدر مملک ممنون حسین کا کہناہےکہ دہشت گرد کسی غلط فہمی میں نہ رہیں،قوم ان کے خلاف قوم متحد ہے۔

تفصیلات کےمطابق صدرممنون حسین نے سندھ مدرستہ الاسلام میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کےشکارافراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہید ہونے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

صدر پاکستان نےکہاکہ بہت جلد ملک دشمن قوتوں کو ان کی کمین گاہوں سےنکال کراحتساب کے کٹھہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردانہ اقدامات بہت پہلے سے ہیں،دشمنوں نے ملکی ترقی روکنے کے لیے پہلے اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی تھی،اب دہشت گردی کےذریعے ترقی کاراستہ روکنا چاہتا ہےتاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا۔

طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ممنون حسین نےکہاکہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کےمواقع کوحقیقت میں بدلنا ہوگا،نوجوان تمام شعبوں میں مہارت حاصل کرکے ملکی ترقی میں ہاتھ بٹائیں۔

صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ سی پیک میں اقوام عالم نے شامل ہونے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔

بعدازاں صدرممنون حسین سےگورنرسندھ محمد زبیرعمر نے ملاقات کی،جس میں سرکولر ریلوے سمیت سیکیورٹی کےحوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پردونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری اورمزید تیزکیےجانے کےعزم کا اظہارکیا۔

واضح رہےکہ صدر مملکت ممنون حسین کا کہناتھاکہ گرین لائن اور ایم نائن کی تکمیل سےکراچی والوں کوبہترین سہولت ملےگی،جبکہ گورنر محمد زبیر نے کہاکہ سندھ اب پیچھے مڑکرنہیں دیکھےگایہاں ترقی کادورشروع ہوچکا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top