جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

صدراوروزیراعظم کی قوم کوعید الفطرکی مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر قوم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد دی۔

صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے عیدالفطر کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ قوم اپنے اندر اخوت، بھائی چارے کوصلہ رحمی کو فروغ دے اور ذاتی، علاقائی اور فرقہ وارانہ تعصب سے بالاتر ہو کر ملک کی خوشحالی کے لیے کام کرے۔

صدر مملکت نے کہا کہ عید الفطر کا تہوار اسلامی اقدار اور روایات کا مجموعہ اور مذہبی تعلیمات کا آئینہ دار ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کوئی بھی مستحق افراد کے ساتھ جوش وجذبے سے ان کی خوشیوں میں شریک ہو کر عید کا تہوار حقیقی معنوں میں منا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو ترقی وخوشحالی کے راستے پرگامزن کرنے کے سفر کا آغاز کردیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ریاست مدینہ انسانی تاریخ میں ایک عظیم مثال ہے جو پورے بنی نوع انسان کے لیے رحمت اور فلاح کا باعث بنی۔

عمران خان نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ پاکستان کو امن وخوشحالی کا گہوارہ بنا دے جو ہر پاکستانی کی دلی تمنا ہے۔

ملک بھرمیں عید الفطرمذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے

واضح رہے کہ ملک بھر میں عیدالفطرآج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہےاس موقع پر ملکی سلامتی اور استحکام کےلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں