روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے یوراگوئے کی اداکارہ نتالیا کو روسی شہریت دے دی۔
روسی میڈیا کے مطابق ولادی میرپیوٹن نے یوراگوئے کی اداکارہ و گلوکارہ نتالیا اور ان کے بیٹے کو روسی شہریت دینے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔
صدارتی حکم کے بعد نتالیا اور ان کے بیٹے روسی شہری بن گئے ہیں۔ نتالیا 19 مئی 1977 کو یوراگوئے میں پیدا ہوئیں جب کہ ان کے بیٹے کی پیدائش 26 جنوری 2012 کو ارجنیٹا میں ہوئی تھی۔
اداکارہ نے کئی مواقعوں پر روسی صدر سے انہیں شہریت دینے کی درخواست کی تھی۔ رواں سال انہوں نے باقاعدہ روسی شہریت کے لیے درخواست دی تھی۔
نتالیا نے کہا تھا کہ روسی شہریت ملنے ان کے لیے اعزاز کی بات ہو گی اور وہ روسی پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔