تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

ایرانی صدر کا جزوی طور پر معاشی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے جزوی طور پر معاشی سرگرمیاں 11 اپریل سے بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق قومی مرکز برائے انسداد کورونا وائرس میں خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ وبا کے پیش نظر بند کی گئی ان معاشی سرگرمیوں کو دوبارہ کھول رہے ہیں جو کم خطرات والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے کم خطرات والے کاروبار اور معاشی سرگرمیاں 11 اپریل سے ملک بھر میں بحال کر دی جائیں گی تاہم تہران میں فی الحال تمام معاشی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

صدر حسن روحانی نے اعلان کیا کہ تہران میں معاشی و اقتصادی سرگرمیاں 18 اپریل سےشروع ہوں گی، تعلیمی اداروں، کھیلوں کی سرگرمیوں اور ہر قسم کی تقریباب پر پابندی میں 18 اپریل تک کی توسیع کی گئی ہے۔

صدر نے کہا کہ دوتہائی سرکاری ملازم 11 اپریل سے دفاتر میں کام شروع کریں گے تاہم ان سب افراد کو وزارت صحت کی جانب سے دی گئی ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا پڑے گا۔

واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس نے بڑی تباہی مچائی ہے، مہلک وبا سے 3 ہزار 6 سو سے زائد اموات ہوئیں جب کہ 60 ہزار کے قریب افراد متاثر ہوئے۔

Comments

- Advertisement -