تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

کرپشن کا الزام، ایرانی صدر حسن روحانی کے بھائی کو جیل بھیج دیا گیا

تہران : ایرانی صدر حسن روحانی کے بھائی حُسین فریدون روحانی کو کرپشن کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی کے بھائی حُسین فریدون روحانی کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ، حسین فریدون غیرمعینہ مالی معاملات کے حوالے سے ضمانت کی شرائط کو پورا نہیں کر سکے، جس کے بعد انھیں جیل بھیج دیا گیا۔

عدلیہ کے ترجمان غلام حسین محسنی کا کہنا ہے کہ حسین فریدون پر کرپشن کے کئی کیس قائم ہیں، اس حوالے سے کئی لوگوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ضمانت کی شرائط کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے حسین فریدون کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے البتہ اگر وہ عدالت سے ضمانت حاصل کرلیتے ہیں تو انہیں رہا کیا جاسکتا ہے تاہم ان کے خلاف مقدمہ جاری رہے گا۔

اس سے قبل ایرانی صدر کے بھائی حُسین فریدون روحانی کا نام سرکاری انشورنس کمپنی میں مینجیرز کی زیادہ تنخواہوں کے اسکینڈل میں ملوث حکام کے ساتھ بھی سامنے آیا تھا لیکن  وہ کسی قسم کی بدعنوانی کی تردید کرتے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ ایک سال قبل جنرل انسپکشن آرگنائزیشن کے سربراہ ناصر سراج نے حسین فریدون پر مالی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -