واشنگٹن (11 مارچ 2026): امریکی دارالحکومت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کا ٹائی ٹینک انداز میں مجسمہ نصب کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کا شہرہ آفاق فلم ٹائی ٹینک انداز میں مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ مجسمہ کیپٹل ہل کے قریب نیشنل مال پر نصب کیا گیا ہے، جس نے سیاسی حلقوں اور عوام میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کومشہورفلم ٹائی ٹینک کے معروف پوز میں دکھایا گیا ہے۔ مجسمے میں ٹرمپ کو ایپسٹین کو گلے لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
مجسمے کے قریب ایک پوسٹر بھی لگایا گیا ہے جس پر میک امریکا سیف اگین لکھا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ 90 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ٹائی ٹینک 1912 میں اپنے پہلے سفر پر نکلنے والے جہاز ٹائی ٹینک کے سمندر میں غرق ہونے کے اصل واقعہ پر بنی تھی۔
فلم میں لیونارڈو ڈی کیپریو نے جیک ڈاسن اور کیٹ ونسلیٹ نے روز دی وٹ کے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور مذکورہ منظر فلم کا مشہور ترین آئیکونک منظر بن گیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ برس واشنگٹن کے نیشنل مال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین کا نصب کیا گیا متنازع مجسمہ ہٹا دیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


