تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

ٹرمپ کی صدارت کا ایک سال مکمل

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج سے ٹھیک ایک سال پہلے امریکہ کے پینتالیسویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ امریکی تاریخ کے بالکل مختلف صدر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کا پہلا سال تنازعات سے بھرا رہا، صدارتی انتخابات میں روس اور ٹرمپ کی مہم کے اراکین کی ملی بھگت کا معاملہ، میڈیا سے دشمنی، جارحانہ خارجہ پالیسی، نسل پرستی اور تعصب پر مبنی بیانات پر خوب گرما گرم بحث آج بھی جاری ہے۔

صدر ٹرمپ نے کسی کو پاگل قرار دیا، کسی کو راکٹ مین کہ کر پکارا، کئی ملکوں کو گٹر جیسے القاب سے بھی نوازا، مسلمانوں پرامریکہ آنے پر پابندی لگائی لیکن اس ہنگامے کے باوجود صدر ٹرمپ آج بھی بھرپور اعتماد کے ساتھ ٹوئٹر اور میڈیا بریفنگز میں اپنا ایجنڈا اور خیالات پیش کرتے نظر آتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر تنازعات کو ایک طرف کیا جائے تو صدر ٹرمپ نے بہت سی کامیابیاں بھی حاصل کیں ، انتخابی وعدے پورے کرنے کیلئے وہ آج بھی اتنے ہی پر اعتماد ہیں جتنا ایک سال پہلے تھے۔


مزید پڑھیں :  ٹرمپ کی صدارت کو ایک سال مکمل، امریکہ کو شٹ ڈاؤن کا سامنا


صدر ٹرمپ نے معیشیت کو متاثر کرنے والے ضابطوں میں تبدیلیاں کیں، بارڈر سیکورٹی کو سخت کیا، داعش کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کیں، کاروباری اور نوکریوں کے حالات بہتر ہوئے۔

تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں سے امریکہ کو کمزور کر تے ہوئے اسے منفی سمت کی جانب لے گئے ہیں، تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ صدر ٹرمپ نے پہلے سال جتنی بھی کامیابیاں حاصل کیں وہ ری پبلکن پارٹی کی روایتی پالیسی سازوں کی کارکردگی کا نتیجہ ہیں جبکہ تمام تر ناکامیاں خود ان کے اپنے کردار کی وجہ سے ہیں۔

صدارت کا ایک سال مکمل ہونے پر آج بھی صدر ٹرمپ اور ان کے ساتھیوں کو روس کے ساتھ ملی بھگت کی تفتیش کا سامنا ہے، جو مستقبل میں ان کے لئے بڑی مصیبت بن سکتا ہے تاہم اس کے باوجود صدر یہی کہتے نظر آتے ہیں کہ لوگ ان سے محبت کرتے ہیں اور وہ امریکہ کو ایک بار پھر عظیم تر بنائیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -