جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

ممکنہ مواخذے پر صدر ٹرمپ سیخ پا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ نے ممکنہ مواخذے پر شدید غصّے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا مواخذہ فوجی کو سب سے زیادہ مضبوط بنانےاور ٹیکس میں نمایاں کمی کرنے کےلیے ہے؟

تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے صدرٹرمپ کے مواخذےکی کارروائی کااعلان کیا تھا، جس کے بعد وائٹ ہاوس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذےتحقیقات میں تعاون کرنے سے انکار کردیا رتھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مواخذے کےخلاف کیے گئے ٹویٹ میں سوالیہ انداز میں کہا کہ مواخذہ کس لیے؟ تاریخ میں معیشت سب سے بہتر بنانے کےلیے؟

ڈونلڈٹرمپ کامواخذہ کس لیے؟ فوجی کو سب سے زیادہ مضبوط بنانے اور ٹیکس میں نمایاں کمی کرنے کےلیے؟

اس سے قبل مواخذے کے اعلان کے بعد امریکی صدر ٹرمپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاتھا کہ ’ مواخذےکی کارروائی کاعلان صدرکوہراساں کرنے کے مترادف ہے‘۔

یاد رہے 13 سمتبر کو امریکی ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی نے صدرٹرمپ کے مواخذے سےمتعلق تحقیقات تیز کرنے کی منظوری دی تھی اور کہا تھا کہ تحقیقات کی روشنی میں قانون ساز فیصلہ کرسکیں گے کہ صدرٹرمپ کے مواخذے کی سفارش کی جائے یا نہیں۔

خیال رہے ایوان نمائندگان کے ایک سو پینتیس ڈیموکریٹ ارکان صدرٹرمپ کے مواخذے کے حامی ہیں، مواخذے کو کامیاب بنانےکے لیے دوسو اٹھارہ ووٹوں کی ضرورت ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں