واشنگٹن (3 جون 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی کوششوں کے دوران ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات سے متعلق بڑا بیان سامنے آیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمیں زمینی فوج ایران بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے اور ایران کے ساتھ معاملات جلد بہتر سمت میں جائیں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر مذاکرات میں شامل ہیں اور وہ تہران واشنگٹن مذاکرات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر سے کبھی ملاقات کروں۔
انہوں نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر تیار ہے۔ ایران کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور یہ تنازع ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں نیچے آ جائیں گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پریشان تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم مسلسل لبنان میں حملے کر رہے ہیں، میں نے نیتن یاہو سے سخت لہجے میں بات کی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں بہت زیادہ مہنگائی نہیں ہے، تیل کی قیمتیں نیچے آتے ہی حالات بہتر ہو جائیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


