بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

’’اگر میں امریکا کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (15 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر میں امریکا کا صدر نہ ہوتا تو اس وقت دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو ان دنوں ایران تنازع کے ساتھ عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو پر تنقید اور مختلف متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، انہوں نے ایک اور دعویٰ کر دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اے بی سی نیوز سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ اگر میں امریکا کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ تنازع کسی بھی طرح سے ختم ہو سکتا ہے۔ ایران میں اب مختلف حکومت ہے اور میرے خیال میں معاہدہ ترجیح ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ آپ ائندہ دو دن میں حیرت انگیز ہوتا ہوا دیکھنے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ جلد ختم ہونے والی ہے۔

ٹرمپ اگر 80 کی دہائی کے پاپ سنگر ہوتے تو؟ ایرانی سفارت خانے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں